May 23, 2018 04:25 pm
views : 436
Location : Different Areas
Karachi- Pakistan Rangers Organizes Emergency Heat Storke Center
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا ا ہتمام
پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر کراچی کے
مختلف علاقوں جن میں اِرم بیکری، پٹرول پمپ چورنگی، ڈسکو موڑ نارتھ کراچی،
ڈاکٹر ضیاء الدین چورنگی ، سہراب گوٹھ، صائمہ پری مال حیدری مارکیٹ ،
قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، سائیٹ اسٹیڈیم ، حب ریور روڈ نزد گلشنِ
مزدور، ڈاکخانہ چورنگی سپر مارکیٹ، شاہ نواز چوک پاک کالونی، ڈسٹرک سینٹر
آفس نارتھ ناظم آباد، اللہ والا کالج سیکٹر 13 اورنگی ٹاؤن اورمواچھ موڑ حب
ریورشامل ہیں میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس کا ا ہتمام کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پر رینجرزہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مفت طبی سہولیات دی گئیں۔
ترجمان کے مطابق اہلیانِ کراچی سے اپیل کی جاتی ہے کہ پاکستان رینجرز (سندھ
)کی جانب سے فراہم کردہ ان سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔