May 23, 2018 04:32 pm
views : 393
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi chairs Federal Cabinet Meeting
اسلا م آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
وفاقی کابینہ نے فاٹا اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت
وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے
سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری دی گئی جب کہ فاٹا ریفارمز کا آئینی
ترمیمی مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی۔
اجلاس میں دیگر اہم فیصلوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور ڈیجیٹل پالیسی کی
منظوری بھی دی گئی۔ گلگت بلتستان کونسل وفاقی حکومت کے ساتھ ایڈوائزری
بورڈ کی حیثیت سے کام کرے گی اور گلگت بلتستان کے عوام کو وہی حقوق حاصل
ہوں گے جو دوسرے صوبوں کو حاصل ہیں۔
وفاقی کابینہ نے ڈیجیٹل پاکستان پالیسی، اینٹی نارکوٹکس اور بینکنگ کورٹس
کے ججز کی تقرری اور وفاقی کابینہ میں چیئرمین کاپی رائٹس بورڈ کی تعیناتی
کی بھی منظوری دی۔
علاوہ ازیں فاٹا اصلاحات سے متعلق وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں
کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمانی رہنماؤں نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں
انضمام پر اتفاق کرلیا۔