May 23, 2018 06:08 pm
views : 392
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 27 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 27پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ(23مئی 2018) کو
مارکیٹ میںتیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس27 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 42772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون
میں ہوا۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 163 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،162 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔