کراچی،نہیں چاہتےاسمبلی میں وہ ماحول پیداکریں پی پی نےپیداکیا،فیصل سبزواری
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کل
سندھ اسمبلی میں علیحدہ صوبوں کی بات کرنے والوں کے لئے استعمال کئے جانے
والے الفاظ قابل مذمت ہے،صوبے کی آواز اٹھانا ملک کے آئین کے تحت غداری
نہیں ہے،وزیر اعلیٰ کا رویہ افسوسناک ہے،سندھ میں تعصب اوربدعنوانی پرلعنت
بھیجنی چاہیے، یہ واحدحکومت جواپنےصوبےکی آبادی کم گنتی پرخوش ہے۔
بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماء فیصل
سبزواری کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹونےبھی صوبےکامطالبہ کیاتھا،کراچی شہرمیں
سندھودیش کےلیےریلی نکالی گئی،نہیں چاہتےاسمبلی میں وہ ماحول پیداکریں پی
پی نےپیداکیا۔
فیصل سبزواری کامزید کہنا تھا کہ سندھ میں تعصب اوربدعنوانی پرلعنت بھیجنی
چاہیے، یہ لعنت سندھ تک ہےیاجنوبی پنجاب والوں پربھی ہے،پیپلزپارٹی کل عوام
کی عدالت میں کھڑی ہوگی۔