اسلام آباد،لگتا ہے نگراں وزیراعظم کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا،خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کاعندیہ دے دیا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلافات نے حکومتی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لگتا ہے نگراں وزیراعظم کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائےگا،حکومت نگران وزیراعظم کے معاملے پرپیچھے ہٹ رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےکہا کہ وزیراعظم کو ہمارے نام مسترد کرنے کا کوئی اختیار نہیں، اپوزیشن کے نام مسترد نہیں ہوسکتے بلکہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ میں نگران وزیراعظم کے نام پر ڈیڈلاک برقرارہیں ،قبل ازیں وزیراعظم کا کہناتھا کہ اپوزیشن جو نام پیش کرے گی حکومت اسے قبول کریگی تاہم اب حکومت کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام بھی پیش کردیئے گئے اور کہا جا رہا ہے کہ ان ناموں پر اتفاق کیا جائے۔