پشاور،نیشنل ایجوکیشن کونسل کے چیر مین نذر حسین کی پریس کانفرنس
نیشنل ایجوکیشن کونسل کے چیر مین نذر حسین کا کہنا ہے کہ 95 فیصد ایسے تعلیمی ادارے ہیں جو کہ کم فیس کے عوض اچھی تعلیم دے رہے ہیں ،چھوٹے اور مالی لحاظ سے کمزور تعلیمی اداروں پر اگر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ لاگو کیا گیا تو وہ بتدریج بند ہو جاینگے ۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نزر حسین کا کہنا تھا کہ چھوٹے تعلیمی ادارے کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جرات نہیں کرسکتے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے حد سے زیادہ تجاوز فیسوں کا روک تھام ہو گا اور سال میں دو مرتبہ فیسوں میں اضافہ کی رسم کی بیخ کنی ہو گی اور والدین کی دسترس سے زیادہ اور ناروا فیسوں میں اضافہ کرنے والے تعلیمی اداروں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
اگر چھوٹے ادارے ختم ہو جائینگے تو عوام کے بچے بڑے تعلیمی اداروں کے رحم و کرم پر رہ جائینگے اور عوامی شکایات ان چھوٹے سکولوں کے خلاف نہیں ہے اور ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چھوٹے سکولوں کو اس فیصلے سے مستثنی قرار دے ۔