May 24, 2018 01:09 am
views : 383
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Balochistan Assembly Session
کوئٹہ، بلوچستان اسمبلی نےان ہاؤس نشیب و فراض کے باوجود اپنی آئینی مدت پوری کر لی
بلوچستان اسمبلی 28مئی کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے جا رہی ہے ,ان ہاؤس نشیب و فراض کے باوجود صوبائی اسمبلی نےاپنی آئینی مدت پوری کر لی ہے،2013ءکے انتخابات کے بعد بننے والی مخلوط حکومت میں مجموعی طورپر 52اسمبلی سیشن منعقد کئے جن میں 118سرکاری اور117غیر سرکاری قراردادیں منظور کی گئیں،اسمبلی نے 71نئے قوانین منظور کئے جبکہ 51قوانین میں ترامیم منظور کروائیں۔
مجموعی طورپر ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے385سوالات کے نوٹس لئے گئے جبکہ 318سوالات کو نمٹا دیا گیا،بلوچستان اسمبلی میں 112تحریک التواءپیش کی گئیں جن میں سے 79کو بحث کیلئے منظور کیا گیا اور33نمٹا دی گئیں،مختلف معاملات کی جانب سے 30توجہ دلاؤ نوٹسز سامنے آئے جبکہ اسپیکر کی جانب سے 38مختلف مواقعوں پر رولنگز بھی دی گئی،بلوچستان اسمبلی کا یہ ایوان اب نئے مہمانوں کا منتظر ہے۔