May 24, 2018 12:01 pm
views : 371
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Cargill Group Delegation
کراچی ، امن و امان کے قیام سے معیشت کے ہر شعبہ میں بہتری آرہی ہے، گورنرسندھ
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیرسے کارگل گروپ کے تین رکنی وفد نے گورنر
ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس کی سربراہی منیجنگ ڈائریکٹر ٹونی کیٹنگر کررہے تھے۔
وفد کے دیگر اراکین میں کارگل کے کنٹری ہیڈ عمران نصراللہ اور کمرشل منیجر
انس ہارون بھی شامل تھے۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا کہ امن و امان میں نمایاں بہتری کے بعد معیشت
کے ہر شعبہ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آرہی ہے اور خصوصاً
ملک کا معاشی مرکزکراچی سرمایہ کاروں کی خصوصی دلچسپی کا مرکز ہے۔
۔ گورنرسندھ نے کہا کہ سرمایہ کاری امن و امان کی بہترصورتحال سے منسلک
ہوتی ہے جس قدر حالات بہتر ہونگے اتنی ہی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ پانچ برس
قبل امن و امان اور توانائی بحران ملک کے لئے بڑے چیلنجز تھے ، موجودہ
حکومت نے سیاسی سوچ اور عزم کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا جس پر قانون نافذ
کرنے والے اداروں نے بھرپور طریقہ سے عملدرآمد کیا اور اس کے نتائج آج سب
کے سامنے ہیں۔
ٹونی کیٹنگر نے معیشت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالنے پر
گورنرسندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارگل کمپنی عالمی سطح پر نجی
شعبہ کی تین بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور اس کا ٹرن اوور 100 ارب
امریکی ڈالرز کے قریب ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کارگل گروپ پاکستان میں پام آئل ، پولٹری
اور دیگر جانوروں کی خوراک کے کاروبار سے گذشتہ20برس سے منسلک ہے۔ کوئی بھی
ملٹی نیشنل کمپنی پاکستان کے سائز کی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔ ان
کا گروپ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے لئے سنجیدگی سے غور کررہا
ہے۔