May 24, 2018 12:43 pm
views : 341
Location : Shaheed Colonel Sohail Abid Residence
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif visits Shaheed Colonel Sohail Abid Residence
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی بارہ کہو کے قریب بوبڑی انگوری میں شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ آمد
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بارہ
کہو کے قریب بوبڑی انگوری میں شہید کرنل سہیل عابد کی رہائش گاہ پہنچے
جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق محمد شہبازشریف نے دہشت گردوں سے لڑتے
ہوئے اپنی جان نچھاور کرنے پر شہید کرنل سہیل عابد کی جرآت اور بہادری کو
سلام پیش کیا۔اس موقع پر محمد شہبازشریف نے شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم
قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔محمد شہبازشریف نے شہید
کرنل کے بچوں کو پیا رکیا اور دلاسہ دیا۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلی نے انگوری روڈ کر کرنل سہیل عابد شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے کہاآپ کے والد پوری قوم کے ہیرو
ہیں۔ شہید کرنل سہیل عابد نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جرآت اور بہادری
کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔شہید کرنل سہیل عابد کا خون اس دھرتی پر قرض
ہے۔پوری قوم دہشت گردوں کے مکمل صفائے کیلئے متحد ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا شہید کرنل سہیل عابد جیسے بہادر
سپوتوں کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ
سکتا۔شہادت کا بلند رتبہ پانے والے کرنل سہیل عابد نے وطن کے امن کیلئے
اپنی قیمتی جان نچھاور کی ہے۔شہید کرنل سہیل عابد نے اپنا آج قوم کے پرامن
کل پر قربان کیا ہے۔ پوری قوم شہید کرنل سہیل عابد کی عظیم قربانی کو
فراموش نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شہید کرنل سہیل عابد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔