May 24, 2018 12:51 pm
views : 354
Location : Junior Leaders Academy in Shinkiari
Rawalpindi- COAS General Qamar Javed Bajwa visits Junior Leaders Academy in Shinkiari
راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا جہاں انھیں جے ایل اے کے کمانڈنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمرجاوید
باجوہ نے فیکلٹی کےساتھ بات چیت میں کہا کہ جدید جنگی دورمیں جونیئرلیڈرزکی
تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جونیئر لیڈرز کا جدید جنگ میں انتہائی اہم
کردار ہوتا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فاٹااورمالاکنڈ سے نوجوان افسران کو بطورانسٹرکٹرزدیکھ کرمسرت کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق جےایل اے جونیئرکمیشنڈ آفیسرزاورنان کمیشنڈ
آفیسرزکوپیشہ وارانہ تربیت دیتا ہے،اکیڈمی کوسینٹرآف ایکسی لینس
فارجونیئرملٹری لیڈرشپ کا درجہ دیا جارہا ہے۔
سینٹرآف ایکسی لینس فارجونیئرملٹری لیڈرشپ کا درجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر دیا جارہا ہے۔