May 24, 2018 04:43 pm
views : 384
Location : Different Areas
Peshawar- Fruit Price Hike in Ramdan
پشاور، رمضان کی آمد کے ساتھ پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
رمضان کی آمد کیساتھ پشاور میں بھی پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔شہری منگائی سے پریشان جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
ماہ رمضان کی آمد کیساتھ ہی پشاور میں بھی دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں
خود ساختہ اضافے سے پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔مہنگائی کے
اس دور میں جہاں کیلا عوام کو منہ چیڑانے لگا ہے تو وہی پھلوں کے بادشاہ آم
دو سو سے ڈھائی سو میں ملنے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے
اور فی کلو تین سو روپے ملنے والے سیب نے تو شہریوں کا پارا کردیا ہائی۔اور
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ہر پھل کی قیمت میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کردیا
گیاہے۔
دوسری جانب دکانداروں نے بھی بہانہ ڈھونڈ لیا۔کہتے ہیں کہ انہیں مین منڈیوں
میں پھل مہنگا پڑنے کی وجہ سے وہ مہنگے داموں پھل بھیجنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے نرخ نامہ تو جاری کیا جاتاہے
لیکن اس پر عمل درآمد کہی پر بھی نظر نہیں آرہا جسکی وجہ سے شہریوں کے
پریشانی میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔
اس موقع پر دکاندار اسد گل شہزادہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہری عدنا ن شاہ نے میڈیا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہر ی رحمت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا