May 24, 2018 05:53 pm
views : 411
Location : Election Commission
Islamabad- MMA Leader Liaqat Baloch Media Talk
اسلام آباد،ایم ایم اے نے الیکشن کمیشن آفس میں انتخابی نشان کےحصول کےلیےدرخواست دائر کردی
متحدہ مجلس عمل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کاکہنا ہے کہ
متحدہ مجلس عمل کے قیام سے پاکستان کی سیکولر سیاست کے چاہنے والے پریشان
ہیں ،جو جماعتیں اس وقت متحدہ مجلس عمل میں نہیں ہیں ان کو بھی ساتھ لے
چلیں گے۔
متحدہ مجلس عمل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مرکزی الیکشن
کمیشن آفس اسلام آبادمیں انتخابی نشان کےحصول کےلیےدرخواست دائر کردی ہے۔
درخواست جمع کرانے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آج ہم نے الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کتاب
کے لیے درخواست دے دی ہے،پورے ملک میں متحدہ مجلس عمل کی ذیلی تنظیمیں قائم
ہو چکی ہیں،ہمارے بڑے اہداف میں نظام مصطفیٰﷺ ،میزان عدل اور کرپشن کا
خاتمہ ہے،ہم قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔
ایم ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے پاکستان کی
سیکولر سیاست کے چاہنے والے پریشان ہیں ،جو جماعتیں اس وقت متحدہ مجلس عمل
میں نہیں ہیں ان کو بھی ساتھ لے چلیں گے،متحدہ مجلس عمل نے عوامی رابطے کے
لیے لاہور سمیت مختلف شہروں میں بڑے جلسے کیے،ماہ رمضان میں افطار کے بڑے
پروگرام اور قران کانفرنسز کریں گے،رمضان المبارک کے تمام جمعے بہت اہم
ہیں،عوامی رابطہ مہم مزید تیز کرنے کے لیے میڈیا ہاؤسز اور بڑے شہروں میں
پروگرام منعقد کریں گے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ چار جون کو مولانا فضل الرحمن اسلام آباد میں
متحدہ مجلس عمل کے منشور کا اعلان کریں گے،قومی و صوباءء اسمبلی کی نشتوں
پر مشاورت جاری ہے،انتخابات سے پہکے نگراں سیٹ اپ کا آنا ضروری سمجھتے
ہیں،ہم ایک غیر جانبدار نگراں سیٹ اپ کے حامی ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما کا مزید کہنا تھاسبیکا شیخ کی شہادت ہر اظہار افسوس
کرتے ہیں ،کشمیر و فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،اتحاد امت ہی امت
مسلمہ کے مسائل کا حل ہے،قوم ساتھ دے تو ہم ملک کو کرپشن سے نکال لیں گے۔