پشاور، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا کیبینٹ روم میں صوبائی کابینہ سے خطاب
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے تمام انتظامی سیکرٹریز اور سرکاری محکموں کا
بہترین کار کردگی پر شکریہ ادا کیا۔ پانچ سال پہلے صوبے میں دہشتگردی، غیر
فعال ادارے، سرمایہ کاری کا فقدان اور سیاسی مداخلت کا راج تھا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہمارا ایجنڈا عوام کی خدمت کرنا
تھا۔ ہم نے پولیس، تعلیم، صحت جیسے شعبوں میں انقلابی اقدامات کئے۔ ہر آنے
والے حکومت کو عوامی خدمت کے لیے اصلاحات متعارف کرانے چاہیے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اعظم خان نے تمام سرکاری محکموں کی جانب سے
وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ تمام سرکاری افسران نے حکومت کے ساتھ بھر پور
تعاون کیا۔
بطور چیف سیکرٹری دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ موجودہ حکومت نے تمام معاملات
میں کسی قسم کی سیاسی دباو یا مداخلت نہیں کی۔موجودہ حکومت نے سرکاری
محکموں کو مکمل آزادی دی اور میرٹ پر فیصلے کئے۔