May 24, 2018 06:09 pm
views : 393
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 236 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 236 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (24مئی
2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 236پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42536 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 325 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے112 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 29کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔