May 24, 2018 06:20 pm
views : 384
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Mayor Karachi Waseem Akhtar
کراچی ، گورنرسندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات
کراچی میں گورنرسندھ محمد زبیر سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران رمضان المبارک میں صفائی
ستھرائی کے کاموں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
گیا۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا رمضان المبارک میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن
کے ذیلی اداروں کے مابین مربوط ربط کے ذریعہ عوام کو سہولیات پہنچائی جا
سکتی ہے۔ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے اطراف متبادل گذرگاہوں کی تشکیل
سے عوام کو پریشانی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
محمد زبیر نے کہا انتخابات سے قبل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو
زیردست ریلیف فراہم کرنے میں مد د مل سکتی ہے۔پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی
کی ترقی و خوشحالی وفاق کی اولین ترجیح ہے۔
گورنرسندھ نے کہا شہر میں 75 ارب روپے کی خطیر رقم سے جاری ترقیاتی منصوبوں
کی تکمیل سے عوام کو دور جدید کی سہولیات حاصل ہونگی۔ لیاری ایکسپریس وے
کی تکمیل کے بعد گرین لائن ، پینے کے صاف پانی کے۔فور کا پہلا فیز مکمل
ہونے سے عوام کو بنیادی سہولیات حاصل ہوں گی۔ وفاق شہر کو جدید خطوط پر
استوار کرنے کے لئے تعاون جاری رکھے گا۔ امن و امان کے قیام کے بعد شہر
ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے پر کشش اہمیت کا حامل ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے کہا لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کی تکمیل سے ٹریفک
کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ وفاق کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے
شہریوں کو مزید ریلیف حاصل ہوگا۔ شہر کے دیرینہ مسائل کے حل میں کراچی
ترقیاتی پیکج اہم ثابت ہوگا۔ عوام وفاق کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے
دیکھتے ہیں۔