May 24, 2018 06:26 pm
views : 407
Location : Navy War College
Lahore- 47th Pakistan Navy Staff Course Convocation
لاہور ، نیول چیف کا لاہور میں 47ویں پی این اسٹاف کور س سے خطاب
لاہور میں 47ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے کانووکیشن کی تقریب پاکستان
نیوی وار کالج لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے
سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے جنہوں نے پاکستان نیوی کے 44،پاک آرمی
اور ایئر فورس میں سے ہر ایک کے چاراور بحرین، بنگلہ دیش، چین، مصر،
انڈونیشیا، عراق، اُردن، ملیشیاء ،عمان، فلسطین، قطر،سعودی عرب، جنوبی
افریقہ، سری لنکا، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے 28 آفیسرز کو وار
سٹڈیز(میری ٹائم)میں ماسٹرز ڈگریاں تفویض کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سر براہ نے پاکستان نیوی وار کالج کے
تعلیمی معیار کو سراہا اور گریجویٹنگ آفیسرز کو مبارک باد پیش کی۔آپ نے
دوست ممالک کے آفیسرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی شرکت سے کورس کو
امتیازی اور منفرد حیثیت حاصل ہوئی ہے۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ اب پاک بحریہ کے مزید 28سفراء اور دوست ہیں جو
دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔نیول چیف نے گریجویٹنگ آفیسرز کو
نصیحت کی کہ زندگی میں برحق رویوں اور محنتِ شاقہ کو اپنا شعار بنائیں اور
اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارتوں کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنے کردار کو راست
بازی اور اخلاقیات پر استوار کریں۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی اور غیر علاقائی پیچیدہ اور غیر مستحکم
سکیورٹی صورت حال پر بھی روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے کہا کہ ہمیں ایک حریفانہ
قوت کا سامنا ہے جس کی شدید خواہشات خطے میں146146نیٹ سکیورٹی فراہم کرنے
والاملک145145 کے کردار کو اختیار کرنے کی آرزو میں لپٹی ہوئی ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسینے مزید کہا کہ پاکستان ایک پُر امن ملک ہے اور تمام
ممالک کے ساتھ پُر امن اور ہم آہنگ بقائے باہمی کا خواہشمند ہے ۔تا ہم ،
ہم اپنی سا لمیت اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے پہلوتہی نہیں برت سکتے۔
قبل ازیں، اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران کمانڈنٹ پی این وار کالج ریئر
ایڈمرل نوید احمد رضوی نے گریجویٹنگ آفیسرز کا مہمانِ خصوصی سے تعارف کر
وایا۔ کمانڈنٹ نے پیشہ ورانہ اور تعلیمی سر گرمیوں پر روشنی ڈالی جن کے
ذریعے کورس کے دوران گریجویٹ آفیسرز میں مہارتوں کو جاگزیں کیا گیا۔
تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے آفیسرز کے ساتھ ساتھ نامور سول شخصیات نے بھی شرکت کی۔