لاہور، لوڈشیڈنگ نے رازہ داروں کی زندگی اجیرن کردی
لاہور سمیت ملک میں ایک بار پھر بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا بار بار ہونے والی لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی زندگی اجیرن کر دی، لوگوں کے لئے نہ دن کا سکھ رہا اور نہ رات کا چین،ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ مزید بڑھ گئی جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کر دیا گیا،ملک میں گزشتہ روز بھی بجلی کی ڈیمانڈ 22 ہزارمیگاواٹ رہی پیداوار 16 ہزار میگاواٹ کے قریب رہی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا