May 25, 2018 02:00 pm
views : 406
Location : Different Areas
Peshawar- Iftari Arrangements for Poor People
پشاور ، قصہ خوانی بازار میں مخیر حضرات کی جانب سے غریبوں اور ناداروں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام
ماہ صیام کے شروع ہوتے ہی ملک بھر کی طرح پشاور قصہ خوانی بازار میں مخیر
حضرات کی جانب سے غریبوں اور ناداروں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا
گیا۔ جس میں غریبوں اور ناداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں نے اس
موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اچھی کاوش ہے اس سے
بابرکت مہینے میں غریبوں کو روزہ افطار کے دوران ثواب بھی حاصل ہوگا اور ان
کی دلجوئی بھی ہو گی اور وہ پیٹ بھر کر افطار کرینگے اور مخیر حضرات کیلئے
نیک خواہشات کی توقع کے ساتھ دعا بھی کرینگے ۔
اس طرح کے اقدامات سے لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت بڑھے گی۔ اس
موقع پر غریب لوگوں کا کہنا تھا کہ کہا کہ تمام مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ
وہ غریب اور نادار لوگوں کیلئے افطار دسترخوان کو وسعت دینے میں مالی تعاون
کریں تاکہ وہ لوگ جو ہمدردی کے مستحق ہیں ان تک بھی ماہ صیام دسترخوان کے
فوائد پہنچ سکیں۔
اس موقع پر شہری عبد رفیق نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
ایک اور شہری عالم زیب نے میڈ یا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
رضا احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا