پشاور ، وزیر اعلی کے پی کے نے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے نام پر دھوکا دیا ہے ،سلیم خان
پی پی پی کے چترال سے رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی
کے پی کے نے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے نام پر دھوکا دیا ہے ۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم خان کا کہنا تھا کہ عمران
خان اور پرویز خٹک چترالی عوام سے معافی مانگیں ، پی ٹی ائی رہنماوں نے
اعلان کر کے چترال کے عوام کو دھوکا دیا ہیں۔
رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کا کہنا تھا کہ انصاف کے دعویدار حکومت نے
چترال کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہیں الیکشن کمیشن اف
پاکستان اس کا نوٹس لے اور ائیندہ انتخابات میں ان کو نااہل قرار دے اور ان
کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان نے سو دن کا پلان جو دیا ہے وہ جھوٹ کا پلندہ
ہے اور بی ار ٹی کے نام پر پشاور کو کھنڈر بنا دیا ہیں ۔