لاہور،سگیاں روڈ پر شہریوں کی جانب سے کئے جانے والا احتجاج ختم
لاہور میں سگیاں روڈ پر مظاہرین کی جانب سے کیا جانے والا احتجاج پولیس سے مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا ہے۔
اراضی کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 کے قریب
افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد متاثرہ افراد نےسگیاں روڈ پر شدید احتجاج کیا
اور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
ایس پی سٹی علی رضا نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انکےمطالبات ہورے کرنے
کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک کو ٹریفک کے
لئے کھول دیا گیا۔