May 26, 2018 04:27 pm
views : 443
Location : Multan Sukkur Motorway
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi inaugrate Multan Sukkur Motorway
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ملتان شجاع آباد موٹر وے کا افتتاح کرینگے
ملتان سکھر موٹر وے ایم فائیو کے ملتان شجاع آباد سیکشن پرکام مکمل ہوگیاہے
اور یہ آج ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افتتاح
کرینگے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق تین سو چورانوے کلومیٹر طویل ملتان سکھر
موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت دو سو چورانوے ارب روپے
کی لاگت سے مکمل کی جارہی ہے اور یہ گیارہ سو چھپن کلومیٹر طویل کراچی
لاہور موٹر وے کاحصہ ہے۔
موٹروے پرکام کاآغازدو ہزار سولہ میں ہواتھا جودو ہزار انیس میں مکمل ہونا
ہے،یہ چھ رویہ موٹروے ہے جوسکھرسے شروع ہوگی اورگھوٹکی ،رحیم یارخان،صادق
آباد اور بہاولپور سے گزرنے کے بعدملتان تک جائے گی۔