پشاور ، کینسر ایک ایسی بیماری ہے کہ اس کا علاج ممکن ہے ،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کینسر ایک ایسی بیماری ہے کہ اس کا
علاج ممکن ہے،دن بدن کینسر کی علاج کیلئے نئے ایجاد ہوتے رہے ہیں،دنیا میں
اب کینسر سے زیادہ لوگ مررہے ہیں،یہاں کا شوکت خانم لاہور سے بڑا بنے گا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حیات آباد میں شوکت خانم فنڈ
ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی میں سب سے بڑا کینسر ہسپتال
بنارہے ہیں،کینسر کا علاج بہت مہنگا ہے اور زیادہ تر مریض علاج نہیں
کرواسکتے،یہاں کے کینسر ہسپتال کیلئے کینسر سپیشلسٹ کو مشکل سے لارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا شوکت خانم میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کروارہے ہیں،دنیا میں کہی پر بھی شوکت خانم جیسا مثال نہیں ملے گا
سرکاری ہسپتالوں میں غریب لوگ علاج کیلئے جاتے ہیں ،بڑے اور پیسے والے لوگ
پرائیویٹ ہسپتالوں میں جاتے ہیں،پاکستان میں صرف دو ہسپتالوں کو امریکہ سے
سرٹیفیک ملے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہاسرٹیفیک حاصل کرنے والے ہسپتالوں میں
آغا خان اور شوکت خانم شامل ہیں،شوکت خانم میں مریضوں میں کوئی فرق نہیں
کیا جاتا ہے،33ارب روپے 24 سال میں غریب عوام پر خرچ کئے ،ایک وقت آئے گا
کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات میسر ہوگے،سرکاری اسپتالوں
کا معیار گرتا جا رہا ہے ۔نئے پاکستان میں کسی وی آئی کا علاج بیرون ملک
نہیں ہوگا،سب کا علاج پاکستان میں ہوگا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہامیرا علاج شوکت خانم میں
ہوا،میرے والد کا علاج بھی وہی ہوا،ہم شریف خاندان کی طرح علاج کے لئے
بیرون ملک نہیں گئے،شریف خاندان اب تک ایک اسپتال نہیں بنا سکا جہاں انکا
علاج ہو۔