May 26, 2018 05:12 pm
views : 396
Location : CM Secritariat
Lahore- CM Punjab meeting with Opposition Leader Mian Mehmood ur Rasheed
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سےاپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی ملاقات
تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سابق چیف سیکریٹری پنجاب
کامران رسول کا نام دے دیا،کامران رسول میاں منشا کے بینک میں کافی عرصے سے
کام کر رہے ہیں ، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے
ملاقات کے دوران نام دیے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ماڈل
ٹاﺅن میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ اپوزیشن
لیڈر وزیر اعلیٰ پنجاب کو نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نیا نام دیا ہے۔
اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ تحریک انصاف طارق کھوسہ اور ڈاکٹر صفدر
محمود کے نام دے گی ۔ نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف
کے سربراہ عمران خان کے ساتھ اپوزیشن لیڈر مشاورت کرچکے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے
لیے دو نام وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرونگا اس پر بریک تھرو بھی ہوسکتا
ہے،امکان ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر شہباز شریف سے ملاقات کامیاب
ہوجائے۔