پشاور ، فرحت اللہ بابر کو ہم ضرور کریڈٹ دینگے انہوں نے فاٹا ریفارمز کے لیے بہت جدو جہد کی، سینیٹر روبینہ خالد
پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر روبینہ خالد نے
کہا بلاول بھٹو زرداری چار روزہ دورے پر پشاور تشریف لارہے ہیں، 28 تاریخ
کو بلاول پشاور پہنچے گے، 29 تاریخ کو مردان جاینگے اور بار کونسل میں
وکلاء سے خطاب کرینگے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سینیٹر روبینہ خالد نے
ایم پی اے نگہت اورکزئی کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کہا 30 تاریخ کو ظاہر شاہ کی رہائش گاہ سے دوران پور جاینگے، 31
تاریخ کو پشاور پریس کلب میں چیئرمین بلاول 3 بجے پریس کلب آئینگے، اسی دن
یہاں سے صوابی جاینگے اور وہاں سے اسلام آباد روانگی ہوگی۔فرحت اللہ بابر
کو ہم ضرور کریڈٹ دینگے انہوں نے فاٹا ریفارمز کے لیے بہت جدو جہد کی۔
نگہت اورکزئی نے کہا فاٹا کا بل پاس کرنے پر ن لیگ اور پی پی پی کا شکریہ
ادا کرتے ہیں،بی بی شہید سپریم کورٹ تک گئی تھی فاٹا کے لوگوں کے لیے،کریڈٹ
پی پی پی کو جاتا ہے انہوں نے سپیکر کے خلاف نو کانفڈنس موشن واپس لیا
چیئرمین کے کہنے پر، پی پی پی کے تمام ایم پیز کل کے اجلاس میں موجود
ہونگے۔