کوئٹہ،فلاحی ادارے کی جانب سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب
خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے ایک اخباری صنعت سے وابستہ غریب اور مستحق
کارکنوں میں تقریب راشن تقسیم تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چیرمین خدمت خلق نعمت ظہیر کا کہنا ہے میڈیا کے غریب افراد کی مدد جاری رہے گئی۔
تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،وزیر داخلہ میر سرفراز
بگٹی،صوبائی وزیر بابت لالا،صوبائی ترجمان بلال کاکڑ نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہیوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اچھی کاوش ہے
فلاحی تنظیموں کو بڑھ چڑھ کر کام کرنا چائیے ،اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا
کرنے کے لیے عمل درآمد کرانے میں کوشاں ہیں ،ماضی میں بلوچستان پر جتنی
توجہ اور اہمیت دینی چائیے تھی اتنی نہیں دی گئی،این ایف سی ایوارڈ نہ
ہونے کی وجہ بجٹ بنانے میں مشکلات پیش آئیں ۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا ہم نے عوامی مسائل کو سامنے رکھ کر بجٹ
بنایا،اس بجٹ میں بلوچستان کے لیے کینسر کا ہسپتال بھی شامل ہے،کینسر اور
ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کر ے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کی ہاؤسنگ اسکیم کا
معاملہ جلد حل ہوجائے گااعلی تعلیم کے لئے باہر ممالک جانے والے طلباء کے
تمام اخراجات حکومت بلوچستان کے سر ہیں امید ہے آنے والی حکومت صحت،تعلیم
اور بےروزگاری پر توجہ دے گی۔