May 26, 2018 08:31 pm
views : 699
Location : Saudabad Police Complex
Karachi- SP Malir Abdullah Memon Press Conference
کراچی،پولیس کی کارروائی ،اسٹڑیٹ کرائمز میں ملوث ملزمان گرفتار
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن حدید میں اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔
ایس پی ملیر عبداللہ میمن کے مطابق ملزمان گلشن حدید اور اطراف سے
موٹرسائیکلوں کو چوری کرتے تھے اورٹھٹھہ ساکرو میں چوری کی موٹرسائیکلوں کو
فروخت کرتے تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان سے
سولہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے، ملزمان کا چھ رکنی گینگ
ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کوششیں کررہی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹل بھی برآمد کیئے جبکہ ابتدائی
انٹیروگیشن کے دوران ملزمان کی نشاندھی پر ایس ایچ اواسٹیل ٹاؤن نے گلشن
حدید کے قریب چھپائی گئی 15 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی ہیں ۔