راولپنڈی،رمضان بچت بازاروں میں شہریوں کا رش
راولپنڈی میں حکومت پنجاب کی
جانب سے مہنگائی میں پسے عوام کے لیئے انتظامیہ کی جانب سے رمضان بچت
بازار لگائے گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں شہریوں کا رش دیکھنے میں آ رہا
ہے۔
راولپنڈی کے کمیٹی چوک کے ائر کنڈیشن رمضان بچت بازار میں شہری
اشیائے ضرورت کی خریداری میں مصروف ہیں جبکہ اس موقع پر انتظایہ کی جانب سے
بھی بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں،رمضان بچت بازار میں فروخت ہونے والی
اشیا کی قیمتیں دیگر مارکیٹوں کی نسبت کم رکھی گئی ہیں۔سیکیورٹی انتظامات
کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ بازار
میں آنے والوں کے لئے وال تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔