May 27, 2018 06:16 pm
views : 454
Islamabad- Hot Weather in City
اسلام آباد،گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے شہری اسلام آباد میں واقع چشمے کا رخ کر رہے ہیں
ملک بھر میں گرمی کی لہر
جاری ہے،گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے شہری اسلام آباد میں واقع چشمے کا
رخ کر رہے ہیں جہاں ٹھنڈے پانی سے نہا کر شہری خود کو ہر سکون محسوس کر رہے
ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ
موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں
میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، راولپنڈی ڈویڑن،
بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج
چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔