May 27, 2018 07:57 pm
views : 417
Karachi- Imran Khan Will be Address in RCD Ground
کراچی،عمران خان آرسی ڈی گرائونڈ ملیرمیں ممبرسازی کیمپ کا دورہ اور کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔
تحریک انصاف کے چیئرمین
عمران خان ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچیں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے
مطابق عمران خان مقامی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے علاوہ
شوکت خانم میموریل ہسپتال کے افطارڈنرمیں شرکت‘خطاب کریں گے،عمران خان
افطارکے بعد آرسی ڈی گرائونڈ ملیرمیں پی ٹی آئی کے ممبرسازی کیمپ کا دورہ
کریں گے اوروہاں موجود کارکنوں اورعوام سے خطاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ
ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے لگے استقبالیہ کیمپ پر
نامعلوم ملزمان نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی کوشش کی اور جلسے کے لیے لگے
بینرز و پوسٹرز پھاڑ دئیے تھے،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تحریک انصاف کے
علاقا ئی رہنما کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے ۔ پولیس
کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد ایک درجن سے زائد تھی اور وہ موٹر
سائیکلوں پر سوار تھے ، تاہم اُن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے