div align="right">روزے
کو آسان اور گرمی کے زور کو توڑنے کیلئے پشاور میں شہریوں نے سوئمنگ
پول کا رخ کرلیا ہے،شہری ٹھنڈے ٹھار پانی میں نہا کر خوب لطف اندوز
ہوئے ۔
گرمی کے طویل روزوں میں تپتی ہوئی دھوپ ہو اور اوپر سے ہو غیر
اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،ایسے میں پشاور کے شہریوں نے ڈھونڈ نکالا اس کا
حل،یہی وجہ ہے کہ چھوٹے بڑوں سب نے سوئمنگ پول کا رخ کیا،کوئی مچھلی
کی طرح غوطے اور ڈوبکیاں لگا تا رہا تو کوئی اپنے کرتب دکھا کر ٹھنڈے
ٹھار پانی سے مزے لیتا رہا۔
ٹھنڈے پانی میں نہا کر ذرا گرمی کم
ہوئی تو شہریوں کی جان میں بھی جان آئی تو بولے اس شدید گرمی سے
بچاؤ کا واحد حل سوئمنگ پولز ہی ہیں،گرمیوں کے ان روزوں میں سوئمنگ
پول کسی غنیمت سے کم نہیں ہوتے،سوئمنگ پول کے ٹھنڈے ٹھار پانی میں
نہانے سے نہ صرف گرمی کا زور ٹوٹتا ہے بلکہ اس سے روزہ بھی آسان
ہوجاتاہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آجکل گرمی بہت زیادہ پڑرہی ہے جبکہ طویل
اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے مشکلات میں اضافی کر دیا ہے ایسے میں سوئمنگ
پول پر آتے ہیں جہاں تفریح بھی ہوجاتی ہے اور گرمی سےتھوڑا سکون بھی میسر
آتا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان مجیب خان کا کہنا تھا
ایک بچے ثاقب انور کا کہنا تھا