div align="right">کوئٹہ میں سرکی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
واقعہ
شہر کے مصروف کاروباری علاقے سرکی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح
افراد نے کیپری سینما کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو
فائرنگ کا نشانہ بنایا،حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر براہ راست گولیاں
چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں
دم توڑ گئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
واقعے
کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس اور
سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کاآغاز
کردیا ہے۔