div align="right">کوئٹہ
میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو ٹریفک اہلکار شہید جبکہ
پولیس نے جوابی کا رروائی کر تے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا
فائرنگ سے چار راہ گیر زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے
سرکی روڈ کے قریب ٹریفک پولیس اہلکارعبدالرشید اور بشیر شاہ اپنی ڈیوٹی
سرانجام دے رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اہلکاروں پر
فائرنگ کر دی جس سے دونوں پولیس اہلکار موقع پر شہید ہو گئے حملہ آوروں کی
فائرنگ سے چار شہری زخمی ہو ئے،فالکن پولیس نے کا رروائی کر تے ہوئے فائرنگ
کے نتیجے میں دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔
واقعہ کے فوری بعد ،
پولیس، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جہاں پر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال
منتقل کر دیا گیا صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعہ اہلکاروں کی
شہادت پر افسوس کا اظہا رکر تے ہوئے کہا ہے کہ شہداء سرزمین کے تحفظ اور
دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو قربانیاں دی وہ ناقابل فراموش ہے،فوری کا
رروائی سے دہشت گردوں کویہ پیغام دیدیا کہ ہم عوام کے تحفظ میں غافل نہیں۔