لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی او رنوابزادہ فیملی کی ملاقات
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
سے گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی او رنوابزادہ فیملی نے ملاقات
کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر دفاعی
پیداوار عثمان ابراہیم ،اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان ،چودھری
عابد رضا ، مشیر وزیراعلی نوابزادہ طاہر الملک ، رکن صوبائی اسمبلی
نوابزادہ حیدر مہدی ، سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ غضنفر علی گل اور سابق
رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ مظفر علی خان شامل تھے۔رکن قومی اسمبلی حمزہ
شہبازشریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی اور نوابزادہ فیملی نے محمد شہبازشریف کی قیادت
پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔نوابزادہ غضنفر علی گل گجرات سے پاکستان مسلم
لیگ( ن) کے قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار ہو ں گے۔نوابزادہ فیملی نے
نوابزادہ غضنفر علی گل کو قومی اسمبلی کا متفقہ طو رپر امیدوار بنانے پر
اتفاق کیا۔
نوابزادہ فیملی نے کہا ہم سب آپ کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔آپ کی
قیادت میں صوبہ پنجاب کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔گجرات
کے عوام آپ سے دلی محبت کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا مسلم لیگ (ن )پاکستان کی سب سے بڑی
اور مقبول ترین جماعت ہے۔5 برس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے
والے کامو ں پر فخر ہے۔عام انتخابات میں عوام خدمت اور کارکردگی کی بنیاد
پر ووٹ دیں گے۔گالم گلوچ او رجھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے دن
گنے جا چکے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا منفی اور انتشار کی سیاست کا دور ختم
ہوچکا ہے۔اللہ تعالی کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے عام انتخابات میں
کامیابی ملے گی۔