May 28, 2018 04:14 pm
views : 364
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Opposition Leader Syed Khursheed Shah
اسلام آباد ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےقائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب
اختلاف خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے معاملے پر وزیر اعظم آفس
میں ملاقات ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر
اتفاق رائے ہوگیا ہے تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کچھ
دیر بعد مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان
نگراں وزیراعظم کے معاملے پر متعدد ملاقاتیں ہوئیں تاہم نگراں وزیر اعظم کے
لیے کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اس
معاملے پر ڈیڈلاک برقرار رہا۔