May 28, 2018 09:28 pm
views : 359
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh chairs meeting regarding Law & Order
کراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدرات ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس
کراچی میں ہیڈ کوارٹر ز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر
جنرل محمد سعید کی زیر صدرات ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں
رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے
شر کت کی ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس کے دوران صوبے بھر میں امن وامان کی
صورتحال بالخصوص رمضان المبار ک کے دوران نماز اور ترویح کے اوقات میں
مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی اجتماعات ، شاپنگ سینٹر ز اور رمضان
بچت بازاروں کے لئے کئے گئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اس موقع پر رمضان المبار کے دوران اسٹر یٹ کرائم کی روک تھام اور 21رمضان
المبارک کو یوم علیؓ کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے
لئے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ پلان بھی ترتیب دیا گیا ۔اجلاس کے دوران
قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور روابط کو مزید
مستحلم کرنے پر زور دیا گیا تا کہ دہشت گردی کے کسی ممکنہ خطر ے سے مؤثر
انداز میں نمٹا جاسکے ۔