پشاور، ایٹمی دھماکے کرتے وقت نواز شریف پر انٹرنیشنل دباؤ تھا، امیر مقام
وزیراعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام نے کہا آج ایسا لگ رہا کہ سہری کے بغیر
سب نے روزہ رکھا ہے خاموشی خاموشی ہے، ایٹمی دھماکے کرتے وقت نواز شریف پر
انٹرنیشنل دباؤ تھا،اس دن ہمیں عملی آزادی ملی اور اس خطے میں باوقار
طریقے سے رہنے کا حق ملا۔
وزیراعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام نے گلبہار جان ویڈنگ ہال میں یوم تکبیر
پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انگریزوں نے فاٹا کے نام سے جو تقسیم کی
تھی وہاں ایک قانون تھا اور کے پی میں الگ، بہت سی حکومتیں آئی اور گئی
لیکن کسی میں جرت نہیں تھی کہ فاٹا کو بھی پاکستان کا حصہ بنائیں،اب فاٹا
کے صوبائی اسمبلی میں ارکان بھی ہونگے اور بلدیاتی نظان بھی ہوگا۔
امیر مقام نے کہا یہ کریڈٹ پی ایم ایل این کو مل گیا باقی لوگ بڑی باتیں
کرتے ہیں، دوسری طرف اس ملک میں وہ سیاستدان بھی آئے جن کی سیاست کی آج تک
کسی کو سمجھ نہیں آئی، کے پی کو سبز باغ دکھا کر یہاں حکومت بنائی لیکن
افسوس اپنے سب وعدے بھول گئے، نیازی صاحب سے پوچھتا ہوں وہ 90 دن کا
پروگرام کہاں گیا۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کتنا دھوکہ دیا گیا کے پی کی عوام کو؟، صحت نا
نظام کہاں ہے؟ مفت تعلیم کہاں ہے؟ 360 ڈیم کہاں ہیں؟ عمران خان خواب دیکھ
کر بیان دیتا ہے، لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ 90 دن کو حساب دو انہیں خواب میں
پیرنی نے کہا تو انہوں نے 100 دن کا پروگرام دے دیا۔
امیر مقام نے کہا 100 دن کے لیے وہ باتیں کی ان کا حقیقیت سے کوئی تعلق ہی
نہیں سب خواب پر مبنی ہے، کہتے تھے 360 ڈیم بنا کر بجلی باہر بیچا کرینگے،
جھوٹ بولنے سے اور ایسے پروگرام دینے سے کچھ نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کے
جوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آکے کے پی دیکھیں,پشاور کی ٹوٹی سڑکیں دیکھو۔