کراچی،اے سی ایل سی کی کارروائی،گاڑیوں کا سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں اے سی ایل سی پولیس نے کارروائی کرکے گاڑیوں
کے شیشے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والے گروہ کے 4 کارندے گرفتار
کرلیے، پکڑے جانے والے چار ملزمان میں سے 3 افغان شہری ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، نیوی گیشن
سسٹمز اور ایک عدد چوری کی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزمان کے دیگر
ساتھیوں کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی اے سی ایل سی اسد رضا کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
گرفتار ملزمان میں ایک کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ باقی تین افغانی
ہیں،لزمان سے افغان کرنسی، پاسپورٹ، اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا
گیا ہے، ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان قیمتی پینل اور نیوی گیشن سسٹم چوری
کرتے تھے، جب کہ پینل میں قیمتی سامان لاکھوں روپے میں فروخت ہوتا تھا۔
ایس ایس پی کا اے سی ایل سی کہنا تھا کہ افغان ملزمان 4 سال سے کراچی میں
وارداتیں کر رہے تھے، ڈیفنس میں 21 مئی کی رات کو 10 منٹ میں 6 کاروں کا
صفایا کیا گیا تھا۔