ڈیرہ مرادجمالی،پولیس وین کے قریب دھماکہ،2پولیس اہلکاروں سمیت4 افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں،دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا جبکہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکے سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،ھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت4افراد زخمی ہو ئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں،امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،دھماکے سے زمین میں 5 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔