May 29, 2018 04:14 pm
views : 406
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 317 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،317پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (29مئی 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
317پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42456 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 329 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 184 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،138 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ7 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔