پشاور ، رمضان المبارک میں فوڈ اسٹریٹس کی رونقیں بحال ، شہر یوں کی توجہ کا مرکز
پشاور میں ایسی فوڈ اسٹریٹس ہیں جو خاص طور پر رمضان کے لیے ہے اور یہاں
ملتے ہیں پشاور کے مشہور زمانہ کھانے اور افطار سے سحر تک یہاں میلے کا سا
سماں ہوتا ہے۔ یہ جگ مگ کرتے بازار ہیں چوک یادگا ر ، چوک فوارہ اور قصہ
خوانی بازار جہاں سجی ہے رمضان فوڈ سٹریٹ، جو پچھلے چار پانچ سال کی طرح اب
کی بار بھی اپنے جوبن پر ہے گوشت تکہ اور چانمپ سمیت انواع و اقسام کے
لذیز کھانے ہیں تو ساتھ منفرد قسم کی چٹنیاں بھی ہیں، نمکین اور میٹھی لسی
بھی ملتی ہے تو نان کی بھی کئی قسمیں ہیں۔
افطاری سے لے کر سحری تک یہاں میلے کا سا سماں ہوتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے
کہ یہاں لاہور جیسا ماحول ہے، ہر چیز مل رہی ہے ہم دوست مل کر یہاں آجاتے
ہیں اور سحری تک انجوائے کرتے ہیں۔ ایک شخص نے بتایا کہ میں دوسرے شہر سے
آیا ہوں، یہاں آکر دوستوں کے ساتھ کھا پی رہے ہیں۔
اس رمضان فوڈسٹریٹ میں کھانا پکانے کے ماہر لاہور اور گوجرانوالا سے ہر سال
خاص طور پر آتے ہیں،لاہور اور گوجرانولہ سے کاریگر بلوائے جاتے ہیں جو
بہترین کھانے پکاتے ہیں۔
کاریگروں کا کہنا ہے کہ ہر سال گوجرانوالہ سے آتے ہیں، ہر قسم کا کھانا ہے، ریٹ بھی مناسب ہے، اللہ کا شکر ہے کام اچھا چل رہا ہے۔
اس موقع پر شہری نوید خان نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہری ذیشان ساحل نے میڈ یا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
سہیل احمد خان نے کہا