پشاور ، گلگت بلتستان ارڈر 2018 کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں گلگت بلتستان ارڈر 2018 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
پشاور پریس کلب کے سامنے گلگت بلتستان سول سوسائٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق
میں نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام سے پوچھے بغیر اور عوامی نمائندوں کو اعتماد
میں لیے بغیر ان پر کالا قانون نافذ کر رہے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے، جی
بی کو ازاد صوبے کا درجہ دیا جائے اور موجودہ ارڈر کو ختم کیا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا جی بی کو گزشتہ ستر سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم
رکھا گیا ہیں اور مسلم لیگ کی حکومت نے دو سال کے انتظار کے بعد لالی پپ
دیا ہے جو کہ ان کے ساتھ زیادتی ہیں۔
اس موقع پر مظاہرے میں شریک زرمسٹ خان نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا