اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس
میں ملکی اور سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال اور فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر
امور پر غور کیا گیا،ایوان وزیراعظم میں منعقد کیے گئے اجلاس میں چئیرمین
جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور حساس
اداروں کے حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں مشرقی و مغربی سرحدوں سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیا گیا جبکہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی
کی متنازعہ کتاب کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ خرم دستگیر، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔