May 29, 2018 10:55 pm
views : 404
Location : Different Places
Karachi- Hot Weather In City
کراچی،شہرمیں جاری ہیٹ ویو سے شہری پریشان،درجہ حرارت45 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سورج نے صبح سویرے ہی آگ برسانا شروع
کردی، شہرقائد میں آج پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آج سے شروع
ہونے والی ہیٹ ویوجمعرات تک جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوخبردارکردیا جہاں ہیٹ ویوآج سے کراچی کا رخ
کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویوجمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے جب
کہ آج شہرکا پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کوچھوسکتا ہے اوردن بھر سمندری ہوائیں
بند رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں ہوا
بند جبکہ نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، دن کے اوقات میں مغرب اور شمال مغرب کی
جانب سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طورپرروزے کی حالت میں شہری
خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے
گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا
کپڑا رکھیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئے نوجوان ساگر کا کہنا تھا
ایک شہری سید رفیق علی کا کہنا تھا
ایک اور نوجوان محمد ریحان نواز کا کہنا تھا