May 29, 2018 11:48 pm
views : 397
Location : Election Commision of Pakistan
Islamabad- MQM Pakistan Leader Amir Khan Media Talk
اسلام آباد،ایم کیو ایم اپنے روایتی حلقوں سے انتخابات لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی،عامر خان
رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے روایتی حلقوں سے انتخابات لڑے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ کردیا، نشان ایم کیوایم کے
سینئر ڈپٹی کنوینیئرعامرخان کی درخواست پر الاٹ کیا گیا فاروق ستاراورخالد
مقبول دونوں کی کنوئینرشپ کی درخواستیں عدالت میں زیرسماعت ہیں۔
پارٹی آئین کے مطابق کنوینئر کی عدم موجودگی میں سینئر ڈپٹی کنوینئر کو
تمام اختیارات حاصل ہیں، عامر خان نے سینئر ڈپٹی کنوینیئر کی حیثیت سے
درخواست دی الیکشن کمیشن نے عامر خان کی درخواست منظور کرلی۔
ایم کیو ایم اپنے روایتی حلقوں سے انتخابات لڑے گی کسی قسم کا کوئی کنفیوژن
نہیں ہے کہ نشان کس کو الاٹ ہوا ہے یہ نشان ایم کیو ایم کو ہی الاٹ ہوا
ہے اور اس سے ایم کیو ایم ہی الیکشن لڑے گی۔