May 30, 2018 12:14 am
views : 367
Location : Election Commision of Pakistan
Islamabad- PPP Leader Nayyar Hussain Bukhari Media Talk
اسلام آباد،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات 2018 میں حصہ لینے والی سیاسی
جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے،اس سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے
نمائندے الیکشن کمیشن پہنچے اور اپنے روایتی اور من پسند نشانات کے لیے
درخواستیں دیں تھی۔
الیکشن کمیشن آفس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز
پارٹی نے تلوار کے نشان کی درخواست کی تھی،تاریخی طور پر تلوار پیپلز پارٹی
کانشان ہے،بانی پی پی ذوالفقار علی بھٹو نے تلوار کے انتخابی نشان پر
الیکشن لڑا تھااس لئے یہ نشان کسی اور کو الاٹ نہیں ہونے دینگے جبکہ صفدر
عباسی کا کہناتھا کہ پی پی تیر کے نشان پر الیکشن لڑتی ہے،آج پیپلز پارٹی
پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف زرداری ہیں تلوار کے نشان کے لئے دیگر دو
جماعتوں نےببی درخواست دی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے فیصلہ ہمارے حق میں
دیا۔