May 30, 2018 12:34 am
views : 378
Location : Election Commision of Pakistan
Islamabad- Election Commission Of Pakistan
اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے شیڈول کی تیاری پر کام کا آغاز کردیا ہے
الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے شیڈول کی تیاری پر کام کا آغاز کردیا ہے،انتخابی شیڈول تیار ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا،الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابی شیڈول کی تیاری ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گی،شیڈول کی تیاری کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے منظؓوری لی جائے گی،مزید برآں، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو آج منگل کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات پر اخراجات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا، جس کے مطابق، الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں بیس ارب روپے سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے،بیلٹ پیپرز، سیکیورٹی، انتخابی عملے کا معاوضہ، پولنگ مٹیریل، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات شامل ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق، بیلیٹ پیپر کے کاغذ کی خریداری اور چھپائی پر ڈھائی ارب سے زائد اخراجات کا تخمینہ آئے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان کی الاٹمنٹ کا عمل شروع کردیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بغیراعتراضات والی 77 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردیئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کو بلا اور مسلم لیگ ن کو شیر کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔
چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں کے درمیان انتخابی نشانات کے اعتراضات اور الاٹ منٹ پر سماعت کی گئی، تیر کے انتخابی نشان کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی، پیپلزپارٹی شہید بھٹو، پیپلزپارٹی ورکرز نے بھی تلوار کے انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمشن کو درخواست دے رکھی تھی،پاکستان پیپلزپارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان مل گیا تاہم پپیلزپارٹی پارلیمنٹرین تیر کے نشان پر ہی انتخاب لڑے گی۔