May 30, 2018 04:17 pm
views : 374
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 122 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،122 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ےروزبد ھ (30 مئی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس122 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42499 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 285کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 110 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔