May 30, 2018 04:58 pm
views : 371
Location : Different Places
Peshawar- Mango Demand Increases in Ramadan
پشاور ، ماہ صیام میں بھی آم کی مانگ میں اضافہ
شہنشاہِ میوہ جات اور رسیلے آم افطاری کی خاص خریداری ہوتی ہے۔پھلوں کا
بادشاہ ماہ صیام میں بھی سب سے مختلف انداز رکھتا ہے ،مہنگا تو ہے پھر بھی
سب سے زیادہ خریدا جاتا ہے۔
تمام پھلوں سے الگ رنگ اور زائقہ رکھنے والے آم جو ماہ صیام کی خصوصی سوغات
ہے۔بازاروں میں شام کے وقت ٹھیلوں اور دکانوں میں سجنے والے آم کی خریداری
سب سے زیادہ ہوتی ہے۔کوئی افطاری میں ٹھنڈے ٹھار جوس بنا کر اس کا مزہ
لیتا ہے کوئی ٹھنڈے فریج سے نکال کر ملائم انداز میں اسکا زائقہ چکھتا ہے ۔
آم کو پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے اس لئے تو اسکا انداز شاہانہ ہوتا
ہے،تبھی تو آم رمضان میں ہر خاص و عام شہری کی دسترخوان کی شان ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق یہ آم وٹامن ای اور اے سے بھر پور ہوتا ہے جو جلد کو
تروتازہ ر کھنے اور خون میں کویسٹرول کی مقدار کم کرنے میں اہم کردار ادا
کرتا ہے ،خاص لیول کی مٹھاس رکھنے کے باعث شوگر کے مریضوں کے لئے بھی آم
نقصان دہ نہیں۔
اس موقع پر خریدار مصطفی نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
شہری کمال خان نے میڈیا کے نمائند ے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
دکاندار اسد علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا
ایک اور دکاندار کامران خان نے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا