پشاور ، چترال میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
تحریک انصاف چترال کے صدر عبداللطیف کا کہنا ہے کہ چترال میں نئے انتظامی
یونٹس کے قیام پر الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائی گئی پابندی ہٹانے کا
مطالبہ کرتے ہیں،صوبائی حکومت نے چترال کو دوضلعوں میں تقسیم کر کے عوام کے
دل جیت لئے ہیں اس حوالے سے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جاچکی ہیں لیکن
الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کی وجہ سے محکمہ ریونیو نے اس مقصد کے لیے
تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیا ہے ۔
تحریک انصاف چترال کے صدر عبداللطیف کا پریس کلب میں پر یس کانفر نس سے
خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چترالی عوام کی خدمت پر بعض چترالی سیاستدانوں
نے صوبائی حکومت کے خلاف سازش شروع کر رکھی ہے جس میں وہ کامیاب نہیں
ہونگے۔