راجن پور،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راجن پور ہسپتال میں موبائل تشخیصی مرکز کاافتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی ٹی اسکین مشینوں پر سو ارب
روپے خرچ کئے گئے ہیں145 سی ٹی اسکین کے اخراجات حکومت ادا کرے گی145 اب سی
ٹی سکین خراب ہوگی نہ عملہ غائب145 ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی فراہم
کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راجن پور ہسپتال میں موبائل تشخیصی مرکز
کاافتتاح کیا،وزیراعلیٰ نے سی ٹی سکین کے شعبے کا تفصیلی دورہ کیا،کمپنی
حکام نے وزیراعلیٰ کو سی ٹی سکین مشین پر بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ
مختلف شہروں یںسی ٹی سکین مشینیں نصب کی جارہی ہیں،سی ٹی اسکین مشینوں پر
سو ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں،مریضوں کو سی ٹی اسکین کی سہولت مفت میسر
ہوگی،سی ٹی سکین کے اخراجات حکومت ادا کرے گی سی ٹی سکین مشین چوبیس گھنٹے
کام کرے گی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں جدید ٹیکنالوجی فراہم کررہے
ہیں نجی انتظام سے پتھالوجی لیب کے مثبت نتائج نکلے۔ پنجاب میں صحت عامہ کا
کلچر بدل رہا ہے،اب سی ٹی سکین خراب ہوگی نہ عملہ غائب وزیراعلیٰ نے او پی
ڈی145 برن اور ڈینٹل یونٹ کا بھی دورہ کیا۔